پاکستان کی معاشی ترقی میں توانائی کا بحران رکاوٹ ہے جبکہ گذشتہ تین سالوں میں خوراک کی قیمتوں میں اٹھارہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک

Apr 11, 2012 | 12:07

سفیر یاؤ جنگ
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق معاشی سست روی کے باعث ملازمتوں کی عدم فراہمی سے امیروغریب طبقے کے درمیان خلیج مزید بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ بجلی و گیس کی قلت کے باعث مالی سال دوہزار گیارہ اور دوہزار بارہ میں معاشی ترقی میں بالترتیب تین اور چار فیصد کمی کا خدشہ ہے۔ بینک رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے میں پیداواری لاگت میں کمی کے لئے کوئی بہتر اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری ادارے مالی وسائل پر بڑا بوجھ ہیں جبکہ پی آئی اے ، ریلوے اور اسٹیل ملز گزشتہ کئی سال سے خسارے میں ہیں جن میں تنظیم نو کے ساتھ ساتھ ان اداروں میں حکومتی مداخلت ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین سال میں خوراک کی قیمتوں میں اوسطا اٹھارہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں