گلگت بلتستان، کشمیر،شمال مشرقی پنجاب اوربالائی خیبرپختونخوا میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے اور آندھی کی پیش گوئی کی ہے جبکہ گلگت بلتستان،کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند ایک مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں ترپن ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نوابشاہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا،اس کے علاوہ حیدرآباد میں بیالیس، مٹھی، لاڑکانہ اور چھور میں اکتالیس، کراچی اور ملتان سینتیس، لاہور تینتیس، پشاور اور اسلام آباد تیس، فیصل آباد پینتیس، مظفرآباد تئیس، کوئٹہ چھبیس، گلگت اکیس اور مری میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن