بلیک بیری کمپنی کو بھیجے گئے مراسلے میں حسین حقانی نے بلیک بیری انتطامیہ سے استدعا کی ہے کہ میمو کمیشن کو درکار تمام معلومات فراہم کی جائیں۔ حسین حقانی کا کہنا ہے کہ وہ عدلیہ کی عزت کرتے ہیں اور کمیشن کی مدد کرنا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے مراسلہ بھجوایا ہے۔ اپنے وکیل زاہد حسین بخاری کوبھجوائی گئی ای میل میں حقانی نے تاکید کی ہے کہ ان کا یہ مراسلہ نہ صرف میمو کمیشن کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے بلکہ سپریم کورٹ میں بھی پیش کیا جائے۔ زاہد حسین بخاری کا کہنا ہے کہ حقانی کی جان کوخطرات ہیں لہذا منصوراعجاز کی طرز پر حقانی کا بیان بھی ویڈیو لنک کےذریعے ریکارڈ کیا جائے۔ زاہد بخاری کے مطابق عاصمہ جہانگیر وطن واپسی پر حقانی کی ای میل سپریم کورٹ میں پیش کریں گی۔