کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس چھیاسی پوائنٹس گرگیا۔ سیمنٹ سیکٹر میں زبردست تیزی بھی مارکیٹ کو مندی سے نہ نکال سکی

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز آج بھی گرین زون میں ہوا لیکن مارکیٹ کاروبار کے آغاز پرہی مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ جہانگیر صدیقی ،عارف حبیب، بائیکو پیٹرولیم اور فرٹیلائزراسٹاکس میں شئیرزکی فروخت نے انڈیکس کو ریڈ زون سے نکلنے نہیں دیا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیراسی پوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزارآٹھ سو سترہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری اختتام تک اکاون کروڑشئیرز کے سودے ہوئے حجم کے اعتبار سے سیمنٹ اسٹاکس میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح پرمارکیٹ کو مزید مزاہمت کا سامنا رہ سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن