لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے فاروق یونس متاثرین نے گذشتہ روز لاہور سٹاک ایکسچینج میں شدید احتجاج کیا اور نتظامیہ پر شدید تنقید کی جنہوں نے اس کے خلاف بروقت کارروائی نہیں کی اور بھاگ گیا۔ ا سٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی آفتاب احمد چودھری نے متاثرین سے کہا کہ وہ کلیمز جمع کرائیں فاروق یونس کی رکنیت معطل کر دی اور قانون کے مطابق اس کے خلاف چارہ جوئی کی جا رہی ہے۔