مصباح‘ حفیظ کے جھگڑے کی باتیں بے بنیاد‘ کوئی تیسرا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے: باسط علی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ مصباح الحق اور محمد حفیظ کے درمیان جھگڑے کی باتیں بے بنیاد ہیں اس مسئلے میں کوئی تیسرا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمخانہ کرکٹ کلب باغ جناح میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعجاز بٹ کا کرکٹ ٹےم کے کھلاڑےوں بارے حالیہ بیان انکی کرکٹ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کے دور میں شروع ہونے والے سپاٹ فکسنگ کےس کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ کو بہت نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تین سال پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ تینوں فارمیٹ کے کپتان اور ٹیمےں الگ الگ تشکےل دی جانی چاہئےں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاءاشرف ملک مےں خواتین کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ وہ تمام شعبہ جات میں خواتین کرکٹ ٹیموں کی تشکیل کے لئے کام کرے۔ اس سے مزید ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے خواتین کرکٹ کے لئے جو پروگرام شروع کیا ہے اس کے دوررس نتائج نکلیں گے۔ ہم ایک سال میں آسٹریلیا جیسی ٹیم تو نہیں بنا سکتے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایک بہترےن ٹیم بن کر ابھریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...