لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سیکرٹر ی اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بڑھتا ہوا عوامی غم و غصہ انتخابی عمل پر اثر انداز ہورہا ہے، نگرانوں نے ہنگامی اقدامات نہ کیے تو ہنگامے کنٹرول کرنا ان کے بس میں نہیں رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے مستقبل کا سوال جنرل پرویز مشرف کے ترجمانوں سے کیا جائے وہی بہتر جانتے ہیں وہ تمام کے تمام آج کل میاں نواز شریف کے ترجمان ہیں، دو تہائی اکثریت جیب میں ڈال کر امیر المومنین کا منصب سنبھالنے کی تیاریوں میں مصروف لیڈروں کو اقتدار کا جو نشہ چڑھا ہوا ہے وہ جلد اتر جائے گا،بہترین انتخابی سکواڈ میدان میں اتار رہے ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دوسروں کی غلطیوں کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے مگر اسے اپنے 5 سالہ سیاسی، معاشی کرائم کا حساب دینا ہو گا، ن لیگ، پیپلز پارٹی کی تین سال اور ہم ڈیڑھ سال اتحادی رہے ن لیگ نے 5 سالوں میں خوشحال پنجاب کی جو حالت کی عوام انہیں پاکستان کی وہ حالت نہیں کرنے دیں گے۔
”لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوامی غصہ انتخابی عمل پر اثرانداز ہو رہا ہے“
Apr 11, 2013