لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری ظفراقبال گوندل نے کہا کہ پنجاب سمیت چاروں صوبوں کے عوام قومی مجرموں سے بیزار اور تبدیلی کیلئے بیدار ہو چکے ہیں۔11مئی پاکستان میں جمہوری انقلاب اور عوامی احتساب کا دن ہے۔ عوام اپنے مقدس ووٹ کی طاقت سے پاکستان کو لوٹوں کا قبرستان بنا دیں گے۔ قاف لیگ اور زرداری لیگ کو کوئی طاقت شکست سے نہیں بچا سکتی۔ بھوک اوربدامنی کی آگ بجھانے اورملک بچانے کیلئے عوام شیر پر مہر لگائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاف لیگ سے کرپشن اورلال مسجد میں بیگناہ طلباءکے قتل عام کا حساب لیا جانا ابھی باقی ہے۔ زرداری لیگ اورقاف لیگ کے جوائنٹ ایڈونچر کے نتیجہ میںعوام خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو گئے۔