لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 75 ویں یوم وفات کے موقع پر”تقریبات یوم اقبالؒ“ کے دوران ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج جمعرات 11اپریل کو ساڑھے دس بجے صبح کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”پروانہ ایک پتنگا، جگنو بھی ایک پتنگا....وہ روشنی کا طالب،یہ روشنی سراپا“ ہو گا۔ اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔
تقریبات یوم اقبالؒ، یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات میں تقریری مقابلہ آج ہو گا
Apr 11, 2013