لاہور (پ ر) معروف صحافی‘ شاعر‘ کالم نگار اور ڈپٹی ایڈیٹر نوائے وقت سعید آسی کی نئی کتاب ”کب راج کرے گی خلق خدا“ شائع ہو گئی ہے۔ یہ کتاب 2009ءسے 2011ءتک نوائے وقت میں شائع ہونیوالے انکے کالموں کا انتخاب ہے جن میں زیادہ تر عام آدمی کے روٹی روزگار کے مسائل اور جمہوریت کو متعفن بنانے والے حکمران اشرافیہ طبقات کے اقدامات اور رویوں کو اجاگر کیا گیا۔ 335 صفحات پر مشتمل یہ کتاب نظریہ¿ پاکستان اکادمی 15بی کپورتھلہ ہاﺅس‘ لیک روڈ کے زیر اہتمام معاذ ہاشمی نے شائع کی جس کا انتساب آبروئے صحافت مجید نظامی کے نام کیا گیا۔ اس سے قبل سعید آسی کی اردو‘ پنجابی شاعری کی تین کتب ”سوچ سمندر ‘ رمزاں‘ تیرے دکھ بھی میرے دکھ ہیں“ اور دو سفرنامے ”آگے موڑ جدائی کا تھا“ اور ”جزیرہ جزیرہ“ شائع ہو چکے ہیں۔ ”کب راج کرے گی خلق خدا“ کی تقریب رونمائی عنقریب لاہور اور اسلام آباد میں ہو گی۔