پنجاب کے لاءافسروں کو ممکنہ طور پر ہٹانے کے خلاف حکم امتناعی جاری

Apr 11, 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈووکیٹ جنرل آفس پنجاب کے لاءافسروں کو ممکنہ طور پر عہدوں سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔ فاضل عدالت نے نگران حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16اپریل کوجواب طلب کر لیا۔درخواست گزار رانا اسداللہ خاں نے موقف اختیار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس خود مختار اور آزاد ادارہ ہے مگر نگران صوبائی وزیر قانون شمس مرزا اس دفتر کے معاملات میں بلاجواز مداخلت کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں