گھوٹکی (ثناءنیوز) میرپورماتھیلو میں پیسوں کے مسئلے پر بوڑ ھے شخص کے ناک، کان اور ہونٹ کاٹ ڈالے۔ درویش نائچ میں دو فریقین کے درمیاں پیسوں کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا ایک فریق نے ساٹھ سالہ بوڑ ھے شخص عبدالمجید پر تشدد کیا اور چاقو سے اس کو زخمی کیا اور گاﺅں کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔ علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوے عبدالمجید کو اٹھایا اور سول ہسپتال میرپورماتھیلو کے سامنے قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ایک گھنٹہ روڈ بلاک کر دی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا پولیس ملزموں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے ا ور فوری طور پر ملزمان وھاب ، روشن ، دلشاد و دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
کاٹ ڈالے