لاہور (میاں علی افضل سے) کچھ طاقتیں الیکشن ملتوی کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں لیکن انھیں معلوم نہیں الیکشن ملتوی ہونے کے بہت خوف ناک نتائج نکلیں گے ا ٓئین کا آرٹیکل 62/63ضیاالحق نے مخالفین کو الیکشن سے نکالنے کے لئے آئین میں شامل کیا جمہوریت بچانے کےلئے الیکشن میں اکثریت حاصل کرنیوالی کسی بھی پارٹی سے ملکر حکومت بنانے کےلئے بھرپور کوششیں کریں گے خیبر پی کے، وزیرستان میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف طالبان سے ملکر انتحابی مہم چلا رہی ہیں جبکہ ہمارے جلسوں پر حملے ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی الیکشن 2013ءمیں خیبر پی کے ،کراچی اور بلوچستان سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسان وائیں نے نوائے وقت کو دیئے انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ خودکش حملوں کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے 700سے زائد کارکن شہید ہو چکے۔ ہمارے وزیروں اور ارکان اسمبلی کو نشانہ کیا گیا لیکن پارٹی کارکنوں کے حوصلے اب بھی بلند ہیں احسان وائیں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پاکستان کو خوشحال بنانے کےلئے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کو آگے بڑھانے کا مطالبہ بہت خوف ناک ہے یہ مطالبہ ان قوتوں کو فائدہ دینے کی کوشش ہے جو کسی حالت میں الیکشن کا انعقاد نہیں چاہتے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں اور فوج الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو الیکشن نہ ہونے کی خواہش کر رکھتے ہیں تاکہ ملک میں انارکی پیدا کی جا سکی لیکن وہ لوگ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو نگے احسان وائیں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے آج تک آزاد الیکشن لڑا ہے اور الیکشن میں اتحاد نہیں کیا 2013ءکے الیکشن میں بھی آزاد حثیت سے الیکشن لڑا جائے گا جس میں عوامی نیشنل پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔