”تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام کی تقدیر بدل دے گی“

Apr 11, 2013

لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف حلقہ این اے 118 کے مرکزی الیکشن دفتر شاہدرہ میں ورکرکنونشن ہوا ، جس سے این اے 118 کے امیدوار حامد زمان پی پی 137 کے امیدوار یاسر گیلانی، پی پی 138 کے امیدوار میاں محمود احمد ، مدثراحمد، عثمان سواتی، ملک رضا نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ وووقت دور نہیں جب شاہدرہ اور این اے 118 کے عوام تبدیلی دیکھیں گے اور عوام کو کرپٹ اور چوروں سے چھٹکار ا حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں غریب عوام سے ظلم و زیادتی نہیں ہونے دے گی اور توانائی کے بحران کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ ملک میں مزدور طبقے کو روزگا ر میسر آسکے اور بند صنعتیں چل سکیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے منشور میں ہیلتھ ، ایجوکیشن اور لااینڈآرڈر کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے غریب اور امیر کو برابری کی بنیاد پر انصاف ملے گا۔ انہوں نے نے کہاکہ میرا این اے 118 کی عوام سے وعدہ ہے کہ میں جیت کر عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردوںگا ۔ مقررین نے کہا کہ سابق حکمرانوںنے شاہدرہ کو گذشتہ کئی سالوں سے نظراندازکیا ا اور سکول و کالج کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے گئے اورکھیلوں کے میدان نہ ہونے وجہ سے غریبوں کے بچوں پڑھنے کی بجائے بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام کی تقدیر بدلے گی اور ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی جس میں کسی کو کسی کا حق مارنے نہیں دیا جائے گا اور ظالم کو انصاف کے کٹہرے میں لائیںگے۔

مزیدخبریں