پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنروں سمیت تمام ضلعی افسر تبدیل کرنے کی منظوری

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے تمام اضلاع میں ماتحت انتظامی افسروں کے تبادلوں کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد رات گئے تک ان کے تبادلوں کے حوالے سے تجاویز پر کام جاری تھا اور تمام اضلاع میں 150 سے زیادہ اسسٹنٹ کمشنر، اے ڈی سی جی، ای ڈی او ریونیو، ای ڈی او سی ڈی، ڈی ڈی او آر، تحصیل میونسپل افسروں اور دیگر افسران کے تبادلوں کیلئے نوٹیفکیشن کی تیاری جاری رہی جو آج جاری ہونے کا امکان ہے۔
تبادلے

ای پیپر دی نیشن