ڈرون حملوں کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں: امریکی تجزیہ نگار، ماہرین

Apr 11, 2013

واشنگٹن (اے پی پی) معروف امریکی تجزیہ نگاروں اور ماہرین نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں، امریکہ کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن اسے عراق اور افغانستان پر قبضہ کی کارروائیوں میں ملوث نہیں ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی سکالر اکبر احمد کی کتاب ”دی تھیسلے اینڈ ڈرون“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان خیالات کا اظہار کرکے تجزیہ نگاروں اور ماہرین نے امریکی ڈرون پروگرام اور اوباما انتظامیہ کے ڈرونز پر بڑھتے ہوئے انحصار کے خلاف عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنقید میں اضافہ کیا ہے۔ ڈیمو کریٹ رکن کانگرنس ڈینس کوسینچ نے کہا کہ ڈرون حملوں نے قبائلی معاشرے میں عوام کی مشکلات و تکالیف میں اضافہ کیا ہے۔ نائن الیون سے امریکیوں نے اپنے آئین سے تجاوز کیا ہے اور متنازعہ ڈرون حملوں کے عمل نے ہمیشہ مستقل حالت جنگ سے دوچار کر دیا ہے۔

مزیدخبریں