اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں مقدمات میں پیشی کے دوران سائلین کی مشکلات پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالتیں سائلین کیلئے بنی ہیں اور ان کو دشواریاں پیش ہورہی ہیں، ان کا تمسخر اڑایا جاتا ہے۔ عدالت نے پولیس افسروں کو ہدایت کی وہ فورس کو منظم کریں اور خندہ پیشانی سے بات کریں، آئندہ اس طرح کی صورتحال دوبارہ پیش نہ آئے اگر وہ دوبارہ سے شکایات آئی تو آپ کیخلاف الیکشن لیا جائے گا۔