اسلام آباد (ثناءنیوز) نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جمعہ کو اسلام آباد میں ہو گا ۔ نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کی جانب سے نگراں وزراء کو ان کے فرائض منصبی کے حوالے سے ہدایات جاری کرنے کا بھی امکان ہے ۔ عام انتخابات کے انتظامات اس کے سکیورٹی پلان کے جائزہ لیاجائے گا ۔ اس بارے میں وزارت داخلہ کی جانب سے سفارشات اور اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا ۔
نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا
Apr 11, 2013