خیبر + اورکزئی ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) خیبر‘ اورکزئی ایجنسی میں لڑائی جاری ہے جس کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار اور 21 شدت پسند جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 14 شدت پسند جاں بحق ہو گئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران چار سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے جبکہ اپر اورکزئی ایجنسی میں علاقے میں بدھ کو سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 7 شدت پسندوں کو جاں بحق کر دیا۔
خیبر‘ اورکزئی ایجنسی میں لڑائی جاری‘ 4 سکیورٹی اہلکار‘ 21 شدت پسند جاں بحق
Apr 11, 2013