گگومنڈی: ڈاکٹر ناول پڑھتا رہا زخمی بچہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا

گگومنڈی (نامہ نگار) تیز رفتار بس کی ٹکر سے غریب محنت کش کا چھ سالہ بیٹا جاں بحق ہو گیا، شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالہ لے جایا گیا، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے طبی امداد دئیے بغیر عملے سے کہا اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دو اور خود ناول پڑھنے میں مصروف رہا، ایمبولینس بھی مہیا نہیں کی، ڈیڑھ گھنٹہ شدید تکلیف میں رہنے کے بعد زخمی ہونے والا بچہ راستہ میں دم توڑ گیا۔ لواحقین نے ڈاکٹر کے رویہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ گذشتہ روز 217ای بی کے عبدالغفار کا بیٹا حسنین سکول سے موٹر سائیکل رکشہ پر واپس گھر آ رہا تھا چک نمبر 215ای۔ بی کے سٹاپ پر اتر کر سڑک کراس کرنے لگا تو تیز رفتار بس نمبری 5835جے اے نے اسے ٹکر مار دی ۔

ای پیپر دی نیشن