نارنگ منڈی (نامہ نگار) اندرون محلہ محمد پورہ میں رات کو لوڈشیڈنگ کے دوران جلتی موم بتی سے گھر کو آگ لگ گئی جس سے سابق کونسلر کی بیٹی کا جہیز اور لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا بتایا جاتا ہے کہ غریب خاندان محمد مشتاق منہاس سابقہ کونسلر کے گھر اہل خانہ جلتی موم بتی کو بجھانا بھول گئے اور رات ہوتے وقت موم بتی سے گھر میں آگ پھیل گئی اہل خانہ نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں اس دوران ان کی بیٹی کا جہیز راکھ کا ڈھیر بن گئے اور ایک حصہ مکمل طور پر جل گیا اہل محلہ نے رات بھر جدوجہد کرکے آگ پر قابو پا لیا تاہم اہل خانہ شدید نقصان کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے روتے رہے۔
نارنگ میں دوران لوڈشیڈنگ موم بتی سے گھر کو آگ لگ گئی ساق کونسلر کی بیٹی کا جہیز جل گیا
Apr 11, 2013