لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خواجہ امتیاز نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر ایک اور اپیل کی سماعت سے معذرت کرلی۔

مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف یہ اپیل حلقہ این اے ایک سو بیس سے مخالف امیدوار سہیل ملک کی جانب سے دائر کی گئی۔سماعت کے دوران سہیل ملک نے موقف اختیار کیا کہ میاں نواز شریف نے آئی جی آئی کی جانب سے تقسیم کی گئی رقوم میں سے ساٹھ لاکھ روپے حاصل کئے۔ سپریم کورٹ اصغرخان کیس میں نوازشریف کو ڈیفالٹر قرار دے چکی ہے۔ میاں نوازشریف پرویزمشرف کے ساتھ معاہدہ کر کے سعودی عرب گئے۔ وہ اس معاہدے سے انکاری ہیں مگر یہ معاہدہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خواجہ امتیاز نے اپیل کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شریف فیملی کےمقدمات میں انکےحق میں فیصلہ کرچکے ہیں۔ لہذا وہ اس اپیل کی سماعت نہیں کرسکتے۔ جسٹس خواجہ امتیازنے اپیل مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی۔

ای پیپر دی نیشن