قائدایم کیوایم الطاف حسین کی فخرالاسلام کےقتل کی مذمت,ایم کیوایم کےنامزدتمام امیدواروں کوتحفظ دیا جائے،قائدایم کیوایم

Apr 11, 2013 | 16:55

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ایسے بزدلانہ واقعات سے ایم کیوایم کےکارکنان کے حوصلےپست نہیں کئےجاسکتے۔ الطاف حسین کا کہناتھاکہ تحریک ایک اورمخلص اورجانثارساتھی سےمحروم ہوگئی ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مرحوم کے خاندان اورکارکنان کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پینتیس سال میں ایم کیوایم کےہزاروں جانثار ساتھیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی سے واقعہ کیخلاف فوری نوٹس لینےاورقاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ
ایم کیوایم کےتمام نامزد امیدواروں کوتحفظ فراہم کیا جائے

مزیدخبریں