حیدرآباد پولیس کے مطابق مسلح افراد نے فخرالاسلام کو اسوقت نشانہ بنایا جب وہ انتخابی مہم کے لیے جا رہے تھے،،، گھر سے نکلتے ہی موٹرسائیکل سواروں نے ہالہ ناکہ کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ فخرالاسلام کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ان کےپیٹ اورسینے میں تین گولیاں لگی ہیں،،پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متحدہ کے کارکن بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے۔ فخرالاسلام حلقہ پی ایس سینتالیس سے ایم کیو ایم کے امیدوار تھے۔
سندھ اسمبلی کے حلقہ سینتالیس کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار فخرالاسلام کو حیدرآباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
Apr 11, 2013 | 17:05