ظفروال: نوجوان نے 5 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا پنڈی بھٹیاں میں مدرسہ کے مہتم کی طالب علم سے زیادتی

Apr 11, 2014

ظفروال+ پنڈی بھٹیاں + فیصل آباد  (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی)  ظفروال میں 5 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا، فیصل آباد میں 6 خواتین اور ایک کمسن  لڑکے، پاکپتن میں ایک شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ  حاصل پور میں 15سالہ نوجوان  کی  3 سالہ بچے سے بداخلاقی۔ ظفروال کے نواحی قصبہ دہم تھل کے افضل کا پانچ سالہ ننھا بچہ ثناء اللہ والدین کے ہمراہ بازار میں شاپنگ کے لئے آیا اسی اثناء والدین کی نظروں سے جونہی اوجھل ہوا تو اسی محلے کے ایک سہیل نامی اوباش کے ہتھے چڑھ گیا جس نے اسے قریبی مکان میں لیجاکر پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا پھر اسے تشدد کر کے مارڈالا۔ پنڈی بھٹیاں میں دینی مدرسہ کے دس سالہ طالب علم عمران سے  مدرسہ کے مہتتم مولوی ذوالقرنین نے زیادتی کر کے منہ کالا کرڈالا۔  طالب علم کی والدہ شیراں بی بی زوجہ سردار  محمد بھٹی ساکن ٹھٹھہ بھدرو نے درخواست  دی عمران کو قرآن پاک کی تعلیم کے لئے مدرسہ  داخل کروا رکھا تھا مدرسہ کا مہتمم اسے ایک کمرہ میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کیا دھمکی دی کہ کچھ نہ بتاتا ورنہ وہ حشر اور برا ہوگا تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں  نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر کے حافظ آباد بھجوا دیا ہے۔علاوہ ازیں فیصل آباد میں دو خواتین کو گھر گھس کر جبکہ شادی شدہ خاتون سمیت چار خواتین کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر658گ۔ب کی خاتون (م) کو ملزمان امداد حسین وغیرہ چار افراد، چک نمبر630گ۔ب کی خاتون (ج) کو راہ جاتے ملزمان اقبال وغیرہ دو افراد، تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ چک نمبر67ج۔ب کے عاشق علی کی بیٹی(ث) کو تین نامعلوم ملزمان، سٹی جھمرہ کے غلام مرتضیٰ کی 23 سالہ بیٹی(ش) کو ملزمان رمضان وغیرہ سات افراد، مدینہ ٹاؤن کے رزاق احمد کی بیٹی(آ) کو ملزمان شکیل وغیرہ 7افراد، تھانہ صدر کے علاقہ 214 ر۔ب کی خاتون پارس بی بی کی جواں سالہ شادی شدہ بیٹی (ک) کو ملزمان محبت علی سات افراد نے گھر سے اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ چک نمبر122ج۔ب کی رہائشی کشور بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا اس کا کمسن بیٹا عثمان گلی میں کھیل کود میں مصروف تھا اسی دوران ملزم اقبال اسے ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ گھر لے گیا جہاں اسے مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ علاوہ ازیں پاکپتن میں چک 93 ڈی کے محمد اقبال کی بیوی (ک) کھیتوں سے مویشیوں کے لئے چارہ کاٹنے کے لئے گئی دو مسلح ملزمان احمد، افتخار نے اسے پکڑ لیا احمد نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیںحاصل پور کی  نواحی بستی آرائیاں کے  محنت کش کے 3 سالہ بیٹے  محمد حسن کو ہمسایہ  یاسین اپنے گھر لے گیا اور زبردستی بداخلاقی شروع کر دی بچہ خون میں لت پت ہو گیا والدین آنے پر ملزم بھاگ گیا۔

مزیدخبریں