بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی آمد، واہگہ بارڈر پر شاندار استقبال

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت سے ڈھائی ہزار سکھ یاتری بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 3خصوصی ٹرینوں کے ذریعے گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ واہگہ ریلوے سٹیشن پر پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار مستان سنگھ اور متروکہ وقف املاک کے حکام نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔ سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے۔ سکھ یاتریوں میں 1ہزار 658مرد اور 815خواتین شامل ہیں۔ واہگہ بارڈ پر سکھ یاتریوں کا استقبال بورڈ کے وائس چیئرمین چوہدری ریاض، پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار شام سنگھ، ڈپٹی سیکرٹری اظہر سلہری، فراز عباس و دیگر حکام نے کیا۔ سکھ یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور حلوہ پوری، سبزی اور چاولوں سے ان کی تواضع بھی کی گئی۔ واہگہ پہنچنے پر یاتریوں کا کہنا تھا کہ انہیں لگ ہی نہیں رہا کہ وہ کسی دوسرے ملک میں آئے ہیں، انہیں یہاں آ کر خوشی ہوتی ہے۔ سکھ یاتری پاکستان میں 10دن تک قیام کریں گے۔ سکھ یاتری واہگہ بارڈ سے اپنے مقدس مقام حسن ابدال روانہ ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...