روسی خاتون کی طرف سے اپنی بیٹی کے پاکستانی پاسپورٹ کی منسوخی کی درخواست، ہائیکورٹ کا ڈی جی پاسپورٹ سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہ خاور نے روسی خاتون انا پالے کارپووہ کی جانب سے اپنی بیٹی انیتہ کے پاکستانی پاسپورٹ کی منسوخی کے لیے دائر درخواست 28مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ سے جواب طلب کر لیا۔ گذشتہ روز عدالت کو بتایا گیا کہ ملک نصیر ہمایوں جو انیتہ کے والد ہیں کی طرف سے عدالت میں وکالت نامہ داخل کیا اور عدالت کو بتایا کہ یہ آئینی درخواست جھوٹ کا پلندہ ہے اینا روسی خاتون نے جعلی کاغذ عدالت میں لگائے ہیں اصل میں انیتہ ملک ہمایوں نصیر کی بیٹی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...