جعفر ایکسپریس دھماکہ‘ ایس ایچ او ریلوے تھانہ سبی سمیت 4 اہلکار معطل

لاہور‘ سبی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ نیوز ایجنسیاں)  سبی ریلوے سٹیشن پر جعفر ایکسپریس میں ہونے والے بم دھماکے کی انکوائری کے بعد ڈیوٹی میں غفلت اور لاپروائی برتنے پر انسپکٹر محمد مشتاق کو معطل جبکہ ایس ایچ او تھانہ ریلوے سبی عبدالرحمن سب انسپکٹر‘ محرر ہیڈ کانسٹیبل اکبر اور نائب محرر نذیر احمد کانسٹیبل کو نوکری سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ آئی جی  ریلو نے سبی دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ وزیر ریلوے کو پیش کر دی۔ ابتدائی رپورٹ میں ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے ناقص انتظامات کو بنیادی وجہ قرار دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق آئی جی ریلوے ابن حسین کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات  کیلئے ایڈیشنل آئی جی ریلوے احمد چشتی کو انکوائری افسر مقرر کیا جنہوں نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا اور تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد سبی ریلوے سٹیشن پر تعینات پولیس کے ذمہ داران کو  غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا۔ جعفر ایکسپریس بم دھماکے میں  جاں بحق ہونے والے 17 افراد میں سے 7 کی شناخت ہو گئی۔ دھماکہ کا مقدمہ دہشت گردی تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت ریلوے تھانہ سبی میں سٹیشن ماسٹر سبی کی مدعیت میں نامعلوم  افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...