لاہور (نامہ نگار) لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس نے سرچ آپریشن جاری رکھا۔ رات گئے مختلف مقامات سے 21 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ پولیس نے سبزی و فروٹ منڈی میں سخت چیکنگ کی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ بھی اس موقع پر موجود تھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے مختلف مقامات نصیرآباد‘ شاہدرہ سرکل‘ لیاقت آباد‘ مانگا منڈی‘ برکی‘ باٹا پور‘ مناواں‘ ہربنس پورہ‘ گرین ٹائون‘ ٹائون شپ‘ لاری اڈا‘ راوی روڈ و دیگر جگہوں پر سرچ آپریشن کیا۔ سبزی منڈی میں کاروبار کرنے والوں کے مکمل کوائف اکٹھے کئے۔ منڈیوں میں مزدوری کرنے والوں کے شناختی کارڈز چیک کئے گئے۔