اسلام آباد دھماکہ‘ معذور بچے کو چلتا دیکھنے کا خواب دیکھنے والا باپ دنیا سے چلا گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  اسلام آباد دہشت گردی نے نہ صرف پیار کرنے والے  میاں بیوی کو جدا کر دیا بلکہ ایک باپ کا اپنے معذور بچے کو قدموں پر کھڑا دیکھنے کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد دھماکے نے مریم کو وہ زخم دیئے جو عمر بھر نہ بھر سکیں گے۔ دہشت گردوں نے اس کا سہاگ چھین لیا۔ دہشت گردی کا شکار اعظم کا مریم کے ساتھ عمر بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ پورا نہ ہو سکا۔ وہ اپنے  دو معصوم بچوں کو اچھا مستقبل‘ صحت اور تعلیم دینا چاہتا تھا۔ چھوٹا بیٹا ابراہیم پیدائشی معذور ہے۔  ایم ڈی بیت المال نے رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے اعظم خان کے خاندان کیلئے سالانہ 50 ہزار امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے معذور بچے کا علاج بھی کرایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...