قائمہ کمیٹی کی سفارش مسترد پی آئی اے کو حاجیوں سے 4 ارب 29 کروڑ بٹورنے کی اجازت

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت مذہبی امور کی طاقتور بیورو کریسی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی جانب سے حج پروازوں کا ٹھیکہ چار غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو دینے یا پی آئی اے سے حج کرایوں میں 30 ہزار روپے کمی کرنے کی سفارش مسترد کر کے پی آئی اے کو حاجیوں کی جیبوں سے 4ارب 29کروڑ روپے بٹورنے کی اجازت دے دی، قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں حکومت سے جواب طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے مارچ کے آخری ہفتے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی حافظ عبدالکریم نے وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی موجودگی میں انکشاف کیا تھا کہ امارات اور قطر ایئرلائن سمیت چار غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے پی آئی اے کی طرف سے مطالبہ کئے گئے حج کرایوں سے 30ہزار روپے کم کرایوں کی آفر کی ہے اس لئے حکومت اور وزارت مذہبی امور حکام پی آئی اے سے حج کرایوں کا معاملہ طے کرتے وقت اس آفر کو بھی مد نظر رکھیں اور اگر پی آئی اے اپنے حج کرائے30 ہزار روپے کم کرنے پر آمادہ نہ ہو تو حکومت اوپن بولی کے ذریعے حج آپریشن کا ٹھیکہ دے اور کم ترین بولی دینے والی کمپنی سے معاہدہ کیا جائے۔ لیکن معلوم ہوا ہے کہ وزارت کے سیکرٹری سکندر اسماعیل کی سربراہی میں وزارت کی طاقتور بیورو کریسی نے اس سفارش کو آگے نہیں بڑھنے دیا اور پی آئی اے ، شاہین ایئر اور دو غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ ملی بھگت اور مبینہ طور پر کمیشن طے کر کے حاجیوں کو فی کس 30ہزار روپے کے فائدے سے محروم کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...