عوام کا اعتماد حاصل ہو تو عدلیہ قانون کی حکمرانی قائم کر سکتی ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس خلجی عارف حسین کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ تصدق حسین نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے، انصاف پر مبنی فیصلوں کے باعث عوام کا ہم پر اعتماد ہے۔ قانون کی بالادستی کیلئے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں گے۔ قوم انصاف اور اداروں کے بہتر کام کرنے سے بنتی ہے۔ شخصی آزادی اور قومی سلامتی کے تقاضوں میں توازن بڑا چیلنج ہے۔ قانون کی حاکمیت سب کا فرض ہے لیکن عدلیہ پر ذمہ داری زیادہ ہے۔ آئین نے عدلیہ کو آزادی اس لئے دی تاکہ تنازعات کا درست فیصلہ ہو۔ عدلیہ اپنی ذمہ داری اسی وقت نبھا سکتی ہے جب عوام کا اعتماد حاصل ہو۔ عوام کا اعتماد غیر جانبداری سے مشروط ہے۔ آئین کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...