نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے چیئرمین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے دی جانے والی سہ فریقی مذاکرات کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسئلہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت سے ہی حل ہوسکتا ہے‘ سہ فریقی مذاکرات نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن اور غیرآئینی بھی ہیں۔ ریاستی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ اور داخلہ کے سینئر افسران نے ایک بیان میں کہا کہ حریت کانفرنس کے قائدین صرف بھارتی آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے حکومت کیساتھ مذاکرات کرسکتے ہیں۔ میر واعظ عمر فاروق کی تجویز ماضی کا حصہ ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ ایسی تجاویز ہمیشہ سے آتی رہی ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں۔ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر کشمیریوں کی شمولیت ناممکن ہے۔
مسئلہ کشمیر صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہے‘ کشمیریوں کو شریک نہیں کیا جا سکتا: بھارتی حکام
Apr 11, 2014