نئی دہلی (اے پی اے) اروند کجریوال کو تھپڑ کے بعد عام آدمی پارٹی کو یکدم 85 لاکھ روپے کا فائدہ ہوا۔ رحمت بن گئی زحمت انتہائی مشہور مقولہ ہے لیکن ہندوستان میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کے ساتھ معاملہ کچھ الٹا ہی ہے جہاں ان کے لیے زحمت، رحمت ثابت ہو گئی ہے۔منگل کو رسید کئے جانے والے تھپڑ کے بعد عام آدمی پارٹی کو یکدم 85 لاکھ روپے کا فائدہ ہوا جہاں گزشتہ دن انہیں انتخابی مہم کے لئے ملنے والے فنڈ کی رقم 29 لاکھ تھی تاہم 111 ملکوں کے 86 ہزار سے زائد ڈونرز سے تیز رفتاری سے فنڈ موصول ہونے کے باوجود وہ 12 دسمبر سے اب تک ان کی پارٹی 24 کروڑ 53 لاکھ روپے جمع کر سکے جہاں انہوں نے اپنے لئے 100 کروڑ کا ہدف طے کیا تھا۔