لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی دار الحکومت میں جمعہ کے اجتماعات میں جے یو آئی کے علماء نے کہا کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کی جیسی سادگی اور کفایت شعاری اپنائے بغیر ملک سے لوٹ مار اور کرپشن کے دروازوں کو بند نہیں کیا جا سکتا ہے جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خا ن نے جا مع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی قر بانیاں تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہیں۔