اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ ماڈل ایان علی کا مقدمہ خارج ہونے کے خدشات بڑھ گئے کیونکہ ماڈل کیخلاف مقدمہ قانون کی متعلقہ شق کے تحت درج نہیں کیا گیا۔ ایف بی آر کوشاں ہے کہ اس مقدمے کو کورٹ سیکشن میں بنیادی شق کے تحت درج کروایا جائے جس مقصد کیلئے ایف بی آر نے متعلقہ عدالت کو درخواست جمع کروا دی ہے تاکہ ملزمہ ایان کیخلاف مزید تفتیش کی جاسکے۔ خیال رہے کہ ماڈل ایان علی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں ان کیخلاف 1969ء ایکٹ کی شق 2 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔