عمران خان کو عمران اسماعیل کا فون، 19 اپریل کے جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے پر تبادلہ خیال

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے چیئرمین عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور 19 اپریل کے جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران اسماعیل نے 19 اپریل کی بجائے 21 اپریل کو جلسہ کرنے کی تجویز دی۔ عمران خان نے جلسے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ عمران اسماعیل پر چھوڑ دیا اور کہا کہ کراچی والے جب بلائیں گے آجائونگا۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ جلسے کی حتمی تاریخ کا اعلان کل 12 اپریل تک کردیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...