لاہور(خبر نگار)ائیر مارشل سعید محمد خان کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا گیا۔ ائیر مارشل سعید محمد خان نے اکتوبر1981 میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔کیرئیر کے دوران وہ فائٹر سکواڈرن، فائٹرونگ، آپریشنل ائیر بیس او ر ریجنل ائیر کمانڈ کے کمانڈر رہے۔ ائیرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (ایڈمنسٹریشن) کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائیریکٹر جنرل میڈیا اور ائیرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (ٹریننگ) کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور کمبیٹ کمانڈر سکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ مزید برآں ائیر وائس مارشل محمد اشفاق آرائیں کو ائیرمارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ ائیر مارشل محمد اشفاق آرائیں نے اکتوبر81 19 میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن اورآپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں ڈائریکٹر آپریشنز ، ڈائریکٹر سٹریٹیجک آپریشنز ، چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ ہورائیزن ، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز )، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (پلانز )، ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس اور ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹیجک کمانڈ کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔اس کے علاوہ بھارت میں ائیراتاشی کی خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔آجکل ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (ایڈمنسٹریشن )کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور کمبیٹ کمانڈر سکول، ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔
ائیرمارشل سعید خان پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر‘ ائیروائس مارشل اشفاق آرائیں کی ائرمارشل کے عہدے پر ترقی
Apr 11, 2015