نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے زمین سے زمین تک مارکرنیوالے دھنوش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق تین سو پچاس کلو میٹر فاصلے تک مار کرنیوالے دھنوش میزائل کا تجربہ خلیج بنگال میں بحری جہاز سے کیا گیا ہے۔ بھارتی دفاعی تحقیقات اور ڈویلپمنٹ تنظیم کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ مسلح فورسز کی مشقوں کا حصہ ہے۔