اسلام آباد (آئی این پی) پبلک اکائونٹس کمیٹی کا 14اپریل کو طلب کیا گیا تین روزہ اجلاس ملتوی کردیا گیا، نئے شیڈول کے تحت اب یہ اجلاس 22اپریل کو کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں مختلف وزارتوں کے آڈٹ اعتراضات نمٹائے جائیں گے۔ اس کے بعد 28 سے 30اپریل تک دوبارہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔