پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق چاہتا ہے، بھارت سنجیدہ نہیں: مسعود خان

میرپور (آن لائن) چین میں پاکستان کے سابق سفیر اور ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد پاکستان مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت مذاکرات کے لیے حکومت پاکستان نے انتہائی سنجیدگی کیساتھ بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن بھارت کی نئی حکومت کی طرف سے اس حوالے سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کا خواہاں ہے۔ خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل اور افغانستان میں امن اور استحکام ضروری ہے۔ پوری دنیا کی ہمدردیاں کشمیری عوام کیساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میرپور میں ’’فارن پالیسی آف پاکستان، چیلنجز اور مواقع‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن