بال نوچنے سے زیادہ اُگتے ہیں: تحقیق

Apr 11, 2015

نیویارک (بی بی سی) امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سر کے بالوں کو ایک خاص طریقے سے اکھاڑنے یا نوچنے سے وہاں مزید بال اگ آتے ہیں۔ جتنے بال نوچے گئے، ان کے ردِ عمل میں جسم خود کو پہنچنے والے زخم کا ادراک اسی تناسب سے کرتا ہے اور پھر اتنے ہی زیادہ بال دوبارہ اگ آتے ہیں۔ سائنسی جریدے ’سیل‘ میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں کی ٹیم نے چوہے کے 200 بال نوچے جس کے بعد اس کے 1,300 بال اگ آئے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ’بہت اچھی سائنس‘ ہے لیکن ابھی وہ یہ بات یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اس سے انسانی گنجے پن کا علاج ہو پائے گا۔ آدھے سے زیادہ مرد 50 سال کی عمر تک پہنچنے تک گنجے ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ماہرین نے چوہے کے جسم سے ایک دائرے کی شکل میں بالوں کی 200 کی سادہ نالی نما تھیلیاں اتار دیں۔ جب بال چھ ملی میٹر کے قطر سے اتارے گئے تھے تو وہ دوبارہ نہیں اگے۔ لیکن جب پانچ ملی میٹر کے قطر سے 200 بال اتارے گئے تو 1,300 سو نئے بال اگ آئے۔ جب اتنے ہی بال چار ملی میٹر کے قطر سے اتارے گئے تو 780 نئے بال اگے۔
بال اُگ آتے ہیں

مزیدخبریں