اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) الیکشن کمشن نے کراچی کے حلقہ این اے 246میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ سٹاف کا تقرر کر دیا ہے۔ جمعہ کو الیکشن کمشن کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 246میں کل ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 57ہزار 781ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 96ہزار 187اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 61ہزار 594ہے۔ الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں 769پولنگ بوتھ قائم کر دئیے گئے ہیں۔ 213پریذائیڈنگ آفیسر، 769اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر، 769پولنگ افسران اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔