چین پاکستان میں 2کھرب ایک ارب روپے سے پاور پلانٹ لگائے گا

 اسلام آباد/ بیجنگ (آن لائن) چین پاکستان  میں دو کھرب ایک ارب روپے کا پاور پلانٹ  لگائے گا ۔ پلانٹ تین ماہ میں مکمل ہوگا ۔ پلانٹ کا انحصار  انڈونیشین کوئیل  پر ہوگا 660میگا واٹ  کا پاور پلانٹ  چین اور قطری فرم مشترکہ  طور پر تعمیر کرینگے ۔ مقامی چینی اخبار کے مطابق چین کی پاور کنسٹرکشن  کارپوریشن  اور قطری  سرمایہ کار  فرم المرقاب  کیپیٹل مشترکہ طور پر پاکستان میں کوئلے سے چلنے  والے پاور پلانٹ کو تعمیر کرینگے  جس میں دونوں مشترکہ  طور پر 2.1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے پاور پلانٹ کراچی میں پاکستان کی دوسری بڑی بندرگاہ  پورٹ قاسم  پر تعمیر کیا جائے گا  ان یونٹس کا انحصار  بحری جہاز کے ذرائع  درآمدی کوئلے  پر ہوگا  پاکستان کا پورٹ قاسم  اقتصادی پاور پروجیکٹ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و اقتصادی  اہمیت کا حامل ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن