نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی دارالحکومت دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال اب عوام کی توجہ پھر اپنی حکومت اور اس کے کام کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ آج کل دہلی کے ہر ایف ایم سٹیشن پر کیجریوال کا دہلی کو ’بدعنوانی سے پاک پانچ شہروں‘ میں شامل کرنے کا وعدہ دن میں 50 بار سنایا جا رہا ہے۔ بی بی سی کے مطابق سرکاری ہیلپ لائن پر روز ہزاروں فون کالز آ رہی ہیں اور لوگ اپنی شکایتیں درج کرا رہے ہیں مگر، ان ہزاروں میں سے کچھ ہی ایسی ہیں جن پر کارروائی کی جارہی ہے۔ نئی دہلی کی حکومت کا کہنا ہے کہ لوگ رشوت مانگنے والوں کے خلاف صحیح ثبوت نہیں فراہم کررہے اور بدعنوانی کے خلاف چلائی جانے والی اس مہم کا دائرہ بڑھانے کی بات بھی ہو رہی ہے۔ حکومت کے ترجمان ناگیندر شرما نے کہا کہ 5 اپریل کو ’ہیلپ لائن‘ کے آغاز کے بعد سے اب تک 26 ہزار سے بھی زیادہ شکایتیں درج کرائی گئیں تاہم حکومت کے حساب سے ان 26 ہزار میں سے صرف تقریباً 100 شکایات ہی ’انٹی کرپشن بیورو‘ کو بھیجی جا سکیں۔
نئی دہلی: وزیراعلیٰ کیجریوال کی ہیلپ لائن پر کرپشن سے متعلق 26 ہزار شکایات موصول‘ صرف 100 پر کارروائی ہوسکی
Apr 11, 2015