جوئل گارنر کا ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو تحلیل کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار

بارباڈوس(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور موجودہ بورڈ کے ڈائریکٹرجوئل گارنر نے بورڈ کو تحلیل کرنے اور عہدیداروں کے استعفیٰ دینے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔بارباڈوس کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرنے کہا کہ جب عہدیدار طریقہ کار کے مطابق منتخب ہوئے ہیں تو ان میں سے کچھ کیسے استعفیٰ دے کرکیسے بورڈ کو غیر قانونی قرار دے سکتے ہیں ۔میرا سوال ہے کہ کیا بارباڈوس کرکٹ ایسوسی ایشن غیر قانوی اورمیرا صدر ہونا غیر قانونی ہے؟کیا گیانا ‘جمیکا اور دوسرے کرکٹ بورڈ زغیر قانونی ہیں ؟اگر یہ سب غیر قانونی ہیں تو اتنے عرصہ سے کیسے کام کر رہے ہیں ؟کیری کوم کے پانچ ارکان نے گزشتہ سال بھارت کا دورہ ادھورا چھوڑنے پر رپورٹ جمع کرائی تھی ۔فیصلہ کیا گیا تھا کہ بورڈ بالکل درست فیصلے پر تھا۔ایک پینل نے بورڈ کو تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی جسے جنوری میں مسترد کردیا گیا تھا۔صدر کرکٹ بورڈ ڈیو کیمرون کے مطابق پینل نے دیگر چھ بورڈز سے مشاور ت نہیں کی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن