شاہ محمود کی گفتگو پر افسوس ہوا: جہانگیر ترین، سچ بات کرتا ہوں اس لئے پسند نہیں: چودھری سرور

Apr 11, 2016

اسلام آباد + پاکپتن (نوائے وقت رپورٹ + نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے کہا ہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین بنا دیں تو خوشی ہو گی۔ مانتا ہوں کہ عمران کے بعد شاہ محمود قریشی اہم پارٹی رہنما ہیں انٹرا پارٹی الیکشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پنجاب کا صدر بنا تو مسلم لیگ ن کا صفایا کر دوں گا۔ ملتان کے ورکرز نے انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ دینے کا یقین دلایا تھا بنی گالہ جا کر سچ بات کرتا ہوں اس لئے کچھ لوگ پسند نہیں کرتے۔ علاوہ ازیں جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے ان پر تنقید پر افسوس ہوا اس وقت پارٹی کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا یقین ہے کہ شاہ محمود قریشی کی بات کا مطلب کچھ اور ہو گا۔

مزیدخبریں