دھرنا کے دوران ٹینٹ سروس دینے والوں کا بنی گالہ میں احتجاج، خطاب کی کوریج سے میڈیا کو روک لیا، نعیم الحق کی یقین دہانی پر مظاہرہ ختم

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آبپارہ مارکیٹ کے دھرنا میں پی ٹی آئی کو ٹینٹ سروس فراہم کرنے والے تاجر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قوم سے خطاب کی کوریج کیلئے آنے والوں کو روک لیا جبکہ پی ٹی آئی کے جو عہدیدار اور کارکن بنی گالہ آجا رہے تھے ان کیلئے بھی راستے بند ہوگئے۔ مظاہرین مطالبہ کرتے رہے کہ ٹینٹ سروس والے کے واجب لادا 46 لاکھ روپے ادا کئے جائیں پہلے متاثرہ تاجر سے انصاف کیا جائے پھر ملک میں انصاف کے دعوے کئے جائیںاس موقع پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اس دوران پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق مظاہرین سے ملنے آگئے اور انہیں یقین دلایا کہ چند یوم میں ان کا مسئلہ حل کردیا جائے گا جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ملتوی کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...