ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک نے عمران کے الزامات مسترد کر دیئے‘ تفصیلات بتائیں‘ استعفیٰ دیدوں گا: سعید احمد

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک سعید احمد نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگنے پر استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔ عمران خان نے بے بنیاد الزام لگایا۔ عمران مجھ پر لگائے گئے الزام کی تفصیلات بتائیں۔ پاکستان میں جس کا بھی دل چاہتا ہے‘ دوسرے کی پگڑی اچھا دیتا ہے۔ عمران اکائونٹ کی تفصیل بتائیں جس سے منی لانڈرنگ کی گئی۔ اسحاق ڈار نے سٹیٹ بنک کے عہدے کیلئے رابطہ کیا تھا۔ اسحاق ڈار میرے پرانے دوست ہیں۔ مجھے ڈپٹی گورنر شریف فیملی کے باعث نہیں لگایا گیا۔ الزامات لگنے کے بعد کون ملک کی خدمت کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...