پانامہ لیکس اپنی جگہ، زرداری کیخلاف 22 سال پرانا سوئس کیس کیوں بھلا دیا گیا: ممتاز بھٹو

میرپور بھٹو (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس معاملہ اپنی جگہ مگر زرداری کے خلاف 22 سال قبل دائر ہونیوالا سوئس مقدمہ کیوں بھلا دیا گیا ہے؟ زرداری مسند صدارت پر بیٹھنے کیلئے تو صحتمند ہے مگر سوئس کیس میں بیماری کا سرٹیفکٹ دیکر آج تک بچے ہوئے ہیں، حالانکہ اس مقدمے میں شریک ملزم جیل اور جرمانہ دونوں سزائیں کاٹ چکے، یہ بھی معلوم نہیں ہوا کہ اس کیس سے متعلق سوئس بینک میں موجود 60 ملین ڈالر جو ظاہر کئے گئے تھے وہ کس نے ہڑپ کرلئے؟ انہوں نے کہا کہ زرداری سوئس کیس میں ابھی بھی نامزد ملزم ہیں اور سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود وہ مقدمہ چلانے سے صاف انکار کررہے ہیں، حالانکہ عدالت عظمیٰ کی حکم عدولی پر دو وزرائے اعظم اپنی نوکریاں گنوا چکے۔

ای پیپر دی نیشن